ملتان میں ٹیکس نادہندگان کیخلاف شکنجہ تیار ،126پراپرٹیز سیل
ملتان ( نیوز رپورٹر) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کریک ڈاو¿ن شروع کر دیاجبکہ 126 پراپرٹیز کو سیل جبکہ 380 کو حتمی نوٹس جاری کئے گئے۔ ڈیفالٹرز کے زمہ 40 لاکھ روپے سے زائد کے واجب الادا ہیں۔ نادہندگان کیخلاف کارروائیاں بوسن روڈ، ممتاز آباد، وہاڑی روڈ، ڈیرہ اڈا، گجر کھڈہ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں کی گیئں۔ تفصیل کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ریجن نے سالہا سال سے ڈیفالٹرز (بقیہ نمبر6صفحہ12پر )
چلے آنے والے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف گزشتہ روز کریک ڈاو¿ن کر کے ان کو ٹیکس ادا کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیس پراپرٹی برانچ کی جانب سے 126 پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کی جائیدادوں کو سیل کر دیا گیا۔ اسی طرح 380 چھوٹے نادہندگان کو حتمی نوٹس جاری کرتے ہوئے وارننگ دیدی ہے۔ اس حوالے سے ایکسائز زرائع نے بتایا ہے کہ نادہندگان کے زمہ اس وقت بھی 40 لاکھ روپے سے زائد کا پراپرٹی ٹیکس واجب الادا ہے۔ نادہندگان سے ٹیکس وصولی کیلئے گزشتہ روز ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے 14 مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہوں نے گلگشت کالونی بوسن روڈ، ممتاز آباد، وہاڑی روڈ سمیت ملتان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے نادہندگان کی پراپرٹیز کو سیل کیا ہے۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ٹیکسز ادا نہ کرنے والوں کی گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ پراپرٹی ٹیکس اور۔ نادہندگان کے سلسلے میں روزنامہ پا کستان ملتان سے گفتگو کرتے ہوئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ( ای ٹی او) خالد محمود قصوری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق ٹیکس ریکوری جو ہر صورت کامیاب بنائیں گے اور اس کیلئے ہر ممکن کوشش کو عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت سینکڑوں نادہندگان کی پراپرٹیز کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ متعدد کو حتمی نوٹس جاری کر دئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ میں روزنامہ پا کستان ملتان کے ذریعے صنعتکاروں، تاجر برادری ، شہریوں سمیت تمام ایکسائز صارفین سے اپیل کرتا ہوں کہ ٹیکس ادا کر کے حب الوطنی کا ثبوت دیں۔