صوابی،ناقص میٹریل کے استعمال کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

صوابی،ناقص میٹریل کے استعمال کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

صوابی(بیورورپورٹ) سوا ارب روپے کی لاگت سے زیر تعمیر آدینہ لاہور روڈ میں ناقص میٹریل اور روڈ کی تعمیر میں تاخیر کے خلاف یونین کونسل یار حسین کے منتخب نمائندوں، اراکین جر گہ، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں اور تاجر برادری نے احتجاجی مظاہرہ کر کے لاہور یار حسین روڈ کو بند کر دیا جب کہ اس دوران تمام دوکانیں اور مارکٹیں بند رہی۔ اس موقع پر پُرانے بس اسٹینڈ کے مقام پر احتجاجی جلسے سے صدر تاجران نور الحیات، ضلعی امیر جماعت اسلامی میاں افتخار الدین باچا، نائب امیر محمود الحسن، اے این پی کے سابق صوبائی وزیر جنگلات اول شیر خان ایڈوکیٹ، سابق امیدوار پی کے 47آیاز شعیب، ملک نواب علی خان، حاجی بخت شیر خان، اصلاحی جر گہ یار حسین کے رہنماؤں و دیگر نے خطاب کر تے ہوئے اس امر پر آفسوس کااظہار کیا کہ یار حسین لاہور روڈ کی تعمیر کا کام نہایت سست روی سے جاری ہے جب کہ روڈ کے وسط میں بجلی کے پولز اور درخت ابھی تک نہیں ہٹائے گئے اسی طرح گاڑیوں کی آمدو رفت سے اٹھنے والے گردو غبار سے لوگوں میں مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا اندیشہ ہے انہوں نے کہا کہ روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کیا جارہا ہے جو روڈ کی تعمیر کے بعد کھنڈرات میں تبدیل ہو جانے سے قومی خزانے کو سوا ارب روپے کا نقصان پہنچے گا انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام اس کا فوری نوٹس لیں ورنہ بھر پور احتجاج کیا جائیگا جس کی ذمہ داری حکام بالا پر ہو گی#

مزید :

پشاورصفحہ آخر -