ڈیرہ تعلیمی بورڈ کا انوکھا نوٹیفیکیشن،14 سالہ لڑکے کو امتحانی ہال میں بیٹھنے کیلئے اہل قرار

ڈیرہ تعلیمی بورڈ کا انوکھا نوٹیفیکیشن،14 سالہ لڑکے کو امتحانی ہال میں بیٹھنے ...

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ڈیرہ تعلیمی بورڈ کاانوکھانوٹیفکیشن،14سال تک کی عمر کے امیدواربورڈ کے نویں جماعت کے امتحان میں بیٹھنے کے اہل قرار،امیدواروں میں تشویش کی لہردوڑگئی، والدین کاڈیرہ تعلیمی بورڈ سے فوری نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ تعلیمی بورڈ کے سیکرٹری نے 16مئی2019کوایک نوٹیفکیشن جاری کیاجس کی وجہ سے تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں نے نویں جماعت کے بورڈ امتحان کے لیے 14سال سے اوپر تک کے طلباء کواہل قراردیاگیاتھا جس کی وجہ سے والدین اورامیدوارپریشانی کاشکارہیں کہ تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔والدین نے مطالبہ کیاہے کہ اس نوٹیفکیشن کو واپس لیاجائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -