اساتذہ کے مسائل حل کرنے کیلئے  ہر ممکن کوشش کرینگے ‘ میاں شفیع محمد

  اساتذہ کے مسائل حل کرنے کیلئے  ہر ممکن کوشش کرینگے ‘ میاں شفیع محمد

  

خان پور ( نامہ نگار )ایم پی اے میاں شفیع محمد نے کہا ہے کہ اساتذہ کو درپیش مسائل کے حل کے لئے آواز اٹھائی جائے گی ، پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی صدر چوہدری خا لد شاہین سے ملاقات(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

 کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ معاشی طور پر پریشان ٹیچرز ذہنی دباﺅ کا شکار ہوتے ہیں جب تک اساتذہ کے مسائل حل نہیں ہوں گے شرح خواندگی کو بڑھانے اور معیار تعلیم کو بلند کرنے کا خواب پورا نہیں کیا جاسکتا ، پاکستان تحریک انصاف لوگوں کے جائز مسائل اور مشکلات حل کرنے پر یقین رکھتی ہے ، اساتذہ کو درپیش مسائل بھی حل ہوں گے ، اس موقع پر خالد شاہین نے کہا کہ میاں شفیع محمد کی اساتذہ کے مسائل حل کرنے کے لئے کاوشیں قابل قدر ہیں ۔

اساتذہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -