بجٹ ‘ جنوبی پنجاب کی محرومیاں ختم ہو جائیں گی‘ مسز شاہدہ احمد
خانیوال ( بیورو نیوز )پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسز شاہدہ احمد نے کہا کہ صوبائی بجٹ میں وزیر اعظم عمران خان کے وژن کو عملی شکل دینے کے لیے انقلابی اقدامات کیے (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )
گے ہیں خاص طور پر جنوبی پنجاب کی محرومیوں و پسماندگی کے خاتمے کو ترجیح دی گئی ہے اور پہلی بار صوبائی بجٹ میں جنوبی پنجاب کی ترقی کے لیے ریکارڈ فنڈز مختص کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی حقیقی ترقی کے لیے 9نئے جدید ہسپتال اور چھ یونیورسٹیاں بنانے کا اعلان کیا گیا ہے جسے عملی شکل دینے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ذاتی دل چپسی لی ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت و حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے عملی اقدام کے ساتھ ساتھ پر عزم بھی ہے ۔
مسز شاہدہ احمد