مٹہ،اسلحہ کی نوک پر ٹرک اڈہ میں ڈرائیوروں کو لوٹ لیا گیا

مٹہ،اسلحہ کی نوک پر ٹرک اڈہ میں ڈرائیوروں کو لوٹ لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مٹہ ( نمائندہ پاکستان) مٹہ بریم پل کی قریب نامعلوم افراد نے اسلحہ کی نوک پر ٹرک اڈے میں موجود ڈرائیوروں کو لوٹ لیا نامعلوم ملزمان نے ان ڈرائیوروں سے نقدی موبائل اور ٹرکوں کی بیٹریاں لیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتش شروع کی ہے ٹرک ڈرائیوروں نے واقعہ کی خلاف احتجاج بھی کیا تفصیلات کی مطابق گذشتہ رات کو مٹہ بریم پل کی قریب نامعلوم افراد نے ٹرک اڈے میں موجود ڈرائیوروں سے اسلحہ کی نوک پر نقدی موبائل اور ٹرکوں کی بیٹریاں نکال کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ادھر متاثرہ ڈرائیوروں نے واقعہ کی بارے میں پولیس میں رپورٹ درج کی ہے جبکہ واقعہ کی خلاف ڈرائیوروں نے احتجاج بھی کیا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے متاثرہ ٹرک ڈرائیوروں نے کہا کہ دو افراد جو اسلحہ سے لیس تھے انہوں نے اڈے میں موجود ڈرائیوروں سے تمام نقدی ڈرائیوروں کی موبائل اور ٹرکوں کی بیٹریاں نکال کر فرار ہوگئے انہوں نے کہا نامعلوم ملزمان نے ان سے ہزاروں روپے نقد متعدید موبائل سیٹس اور چھ ٹرک بیٹریاں لیکر فرار ہوگئے ہے ادھر مقامی پولیس نے واقعہ کی بارے میں رپورٹ درج کرکے تفتش شروع کی ہے