ڈیرہ،ٹریفک حادثہ میں خاتو ن سمیت 2 افراد جاں بحق،7 زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)دانہ سر کے مقام پر ٹریفک حادثے میں ایک خاتون سمیت دوجاں بحق جب کہ سات کے قریب زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق درازندہ کے قریب دانہ سر کے مقام پر ٹریفک حادثے میں ایک خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی جب کہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک اورشخص بھی زندگی کی بازی ہارگیا۔ زخمیوں کو فوری طورپر قریبی علاقوں کے ہسپتالوں میں داخل کرادیاگیا۔