مخالفین کی گرفتاریاں ‘ آئندہ 4ماہ عمران حکومت کیلئے اہم ‘ شیر علی گورچانی

  مخالفین کی گرفتاریاں ‘ آئندہ 4ماہ عمران حکومت کیلئے اہم ‘ شیر علی گورچانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور (نمائندہ خصوصی) سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے کہاہے کہ حکومت اپوزیشن کو کنٹرول کرنے کے بجائے مہنگائی ¾ بے روز گاری کے افریت اور ڈالر کی قیمتوں کو کنٹرول کرے ¾ اگر حکومت نے اپنی روش تبدیل نہ کی تو قوم حکومت تبدیل کردیں گے ¾ الیکشن (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )


سے چند روز قبل مخالف سیاستدانوں کو گرفتار کرلینا اور اب بجٹ کے روز قومی سطح کے لیڈرو ں کو گرفتار کرنے سے ثابت ہوگیا ہے کہ پی ٹی آئی ابھی تک کمزور وکٹ پر کھیل رہی ہے ¾ سردار شیر علی خان گورچانی نے کہاکہ حکومت مکمل طورپر ناکام اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے اورآئندہ چند ماہ میں اپنی نادانیوں کے بوجھ سے دھڑام سے گرجائے گی ¾ انہوں نے کہاکہ جابر اعظم کی حکومت کو اب گرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دورہ جام پور کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان سمجھتے ہیں جس طرح انہوں نے خلائی مخلوق کے زور پر عوامی مینڈیٹ چرالیا تھا اسی طرح خلائی مخلوق کے زوروجبر سے پانچ سال نکال لیں گے لیکن یہ ان کی بھول ہے ¾ آئندہ تین چار ماہ میں ہی عمران خان کو دال پانی کا بھاﺅ معلوم ہو جائے گا ۔ اس لئے اب ضروری ہوگیا ہے کہ وزیر اعظم کو غیر ممالک کے دور ں سے روک دیا جائے تاکہ ملک کی مزید جگ ہنسائی نہ ہو ۔ سردار شیر علی خان گورچانی نے کہاکہ خلائی مخلوق کی بساکھیوں پرپوں پوں چلنے والا وزیر اعظم جب قوم کے حقیقی لیڈروں کو للکار ہوتا ہے تو لوگ ہنس رہے ہوتے ہیں ۔
شیر علی گورچانی