مافیا سے ڈیل ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ”لاپتہ “ بجٹ کے بعد مہنگائی کا نیا طوفان ،عوام کی چیخیں

مافیا سے ڈیل ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ”لاپتہ “ بجٹ کے بعد مہنگائی کا نیا طوفان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے غیر فعال ہونے کے باعث گرانفروش مافیا نے عوام کو خود ساختہ مہنگائی کے عذاب میں مبتلا کرکے رکھ دیا ہے غلہ و سبزی منڈیوں سے لےکر مارکیٹوں اور کالونیوں میں پرچون گرانفروشوں اور منافع خور وں کی من مانیاں عروج پر ہیں، جبکہ بعض اشیائ کی مصنوعی قلت پیدا کر دی گئی ہے جس نے عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے اور عوام کو سستی اشیائ(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )


 فراہم کرنے کے بلند وبانگ دعوے ناکام ثابت ہوتے نظر آرہے ہیں۔ گرانفروش مافیا نے پھلوں، سبزیوں، دالوں، ڈیری مصنوعات، برائیلر مرغی کے گوشت سمیت دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرکے عوام کو لوٹنا شروع کردیا ہے سرکاری نرخ نامے اور مانیٹرنگ کے لئیے بنائی گئی ٹیمیں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور دیگر اقدامات بھی غیر موثر ہوکر رہ گئے ہیں گرانفروشی کے خلاف موثر اقدامات نہ ہونے سے یہ تاثر تقویت پکڑ گیا ہے کہ حکومت نے گرانفروش مافیا کو کھلی چھٹی دے دی ہے اور انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے مہنگائی کے حالیہ طوفان نے متوسط طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ان کی قوت خرید جواب دے چکی ہے حکومت کو چاہئیے کہ وہ انتظامیہ کو متحرک کرنے سمیت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فوری فعال کرکے گرانفروش مافیا کو کنٹرول کرکے شہریوں کو ریلیف دینے کے عمل کو یقینی بنائے۔
مجسٹریٹس لاپتہ