مظفر گڑھ،ضلعی انتظامیہ کا ترکش کالونی میں مقیم غیر قانونی افراد کیخلاف کاروائی کا فیصلہ

 مظفر گڑھ،ضلعی انتظامیہ کا ترکش کالونی میں مقیم غیر قانونی افراد کیخلاف ...

  

مظفرگڑھ(نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ کا ترکش کالونی مظفرگڑھ میں مقیم غیر قانونی افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ, تفصیل کے مطابق سیلاب سال 2010 کے بعد ترکی حکومت کے تعاون سے متاثرین سیلاب کی آباد کاری کے لئے ترکی کالونی بنائی گئی تھی. جس میں 1274 متاثرین کو مکانات کی الاٹ منٹ کی گئی تھی. ضلعی انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ کے ذریعے ویری فیکیشن کی تو پتہ چلا کہ 89 مکانات کو فروخت کر دیا گیا ہے جبکہ(بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

 289 مکانات کو کرایہ پر دے کر اصل الاٹی واپس اپنے مواضعات اور علاقوں کو لوٹ گئے ہیں. چنانچہ ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ نے کارروائی کا فیصلہ کیا ہے. 

سیلاب متاثرین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -