کالے یرقان کا حملہ‘ 3 خواتین جاں بحق
رحیم یارخان(بیورورپورٹ)کالے یرقان میں مبتلا 3خواتین ہسپتال میں دم توڑگئیں، تفصیل کے مطابق خانپور کی رہائشی25سالہ محمودہ بی بی، اوباڑو کی55سالہ حجانی مائی اور حمید ٹاؤن کی رہائشی65 سالہ سکینہ بی بی کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)
پر ورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود تینوں افراد جانبر نہ ہوپائے اور دم توڑگئے جبکہ 2متاثرین جن میں آباد پور کی رہائشی40سالہ عظیماں مائی اور ڈہرکی کارہائشی33سالہ ریاض حسین کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔