روس کے دفاعی میزائل نظام ایس  400 کی ترکی کو ترسیل جولائی میں  شروع ہو جائے گی، اردوان کا اعلان

روس کے دفاعی میزائل نظام ایس  400 کی ترکی کو ترسیل جولائی میں  شروع ہو جائے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


انقرہ  (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے توقع ظاہر کی  ہے کہ روسی دفاعی میزائل نظام ایس 400 کی ترسیل کا عمل جولائی کے وسط سے شروع ہو جائے گا۔ ایک نجی ٹی وی چینل نے صدر اردوان  کے حوالے سے  بتایا کہ جی ٹوئنٹی اجلاس  کے موقع پر وہ اس پروگرام کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گفتگو بھی کریں گے۔