ہینڈ گرنیڈ برآمدگی کیس‘ 3 ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم

ہینڈ گرنیڈ برآمدگی کیس‘ 3 ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم

  

 ملتان (خبر نگار خصوصی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے ہینڈ گرنیڈ برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار 3 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ سی ٹی ڈی ملتان کے مطابق ملزمان عبدالباسط، ناصر جاوید اور غلام حسین کے خلاف مخبر نے اطلاع دی کہ مزکورہ ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم  سے ہے جس کے لیے وہ چندہ بھی جمع کرتے ہیں اگر بروقت (بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

ریڈ کیا جائے تو ملزمان کو گرفتار کیا جاسکتا ہے جس پر ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا تو ملزمان کے قبضے سے ایک عدد ہینڈ گرنیڈ اور نفرت انگیز مواد کے ساتھ ساتھ تنظیم کے لیے اکھٹا کیا گیا چندہ اور رسید بکیں بھی برآمد ہوئی ہیں، ملزمان کی علاقہ مجسٹریٹ سے لکھائی موازنے کرانے کے لیے درخواست منظور بھی ہوچکی ہے اور مزید تفتیش باقی نہیں ہے اس لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا جائے،فاضل عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان کے خلاف کافی ثبوت موجود ہیں اس لیے پولیس کی استدعا منظور کی جاتی ہے.

حکم‘ ہینڈ گرنیڈ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -