صوابی،منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،2 گرفتار،5701 گرام چرس برآمد

صوابی،منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،2 گرفتار،5701 گرام چرس برآمد

  

صوابی(بیورورپورٹ) تھانہ یارحسین پولیس کی منشیات فروشوں افراد کے خلاف گھیرا تنگ 5701گرام چرس برآمد دو منشیات فروش گرفتارکر لئے۔ ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات کی پیش نظر میں ڈی ایس پی لاہور سجاد حسین کی قیادت میں تھانہ یارحسین پولیس نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے مختلف کارروائیوں کے دوران تھانہ یارحسین کی حدود میں زیر نگرانی ایس ایچ او لیاقت شاہ خان،اے ایس آئی غلام طارق،اے ایس آئی افتخار خان اور عبداللہ بمع نفری پولیس نے دوران گشت اور خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 2بدنام زمانہ منشیات فروش اور مجرمان اشتہاری واحد شاہ سکنہ دوبیان سے 3113گرام چرس اور طارق اقبال سکنہ یارحسین سے 2588گرام چرس برآمد کرکے بروقت گرفتار کر لیے، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی اور سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے 7کلو گرام سے زائد چرس، اورہزاروں روپے دھندہ رقم اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے#

مزید :

پشاورصفحہ آخر -