مردان،تاجر کے گھر سے چوری کرنیوالے گرفتار،مسروقہ مال برآمد

مردان،تاجر کے گھر سے چوری کرنیوالے گرفتار،مسروقہ مال برآمد

  

مردان (بیورورپورٹ) شہر کے معروف تاجر کے گھر سے دن دیہاڑے لاکھوں مالیت کے زیورات چوری کرنے والے ملزمان کو گرفتارکرکے مال مسروقہ برآمد کرلیاگیا،تھانہ شیخ ملتون کے علاقہ تاج محمد ٹاؤن کے رہائشی اورمعروف تاجر حاجی رشید اختر کا اہل خانہ گھر میں موجود نہیں تھا اس دوران نامعلوم ملزمان نے گھر کی دیوار یں پھلانگ کری لاکھوں مالیت کے 12تولے زیورات چوری کرلئے ڈی پی او سجاد خان نے واردات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی شیخ ملتون سرکل محمد طیب جان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ شیخ ملتون میاں شاہ فیصل خان اور تفتیشی آفیسر بشیر محمد پر مشتمل ٹیم تشکیل دیا، جنہوں نے واقعہ کا باریک بینی اور جدید سائنسی خطوط کے ذریعے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان ندیم ولد محمد ابراہیم سکنہ شریف آباد شوگر مل اور نعمان ولد مسلم سکنہ دربو کلے تک رسائی حاصل کر کے گرفتار کیے، ڈی ایس پی محمد طیب جان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم ندیم مدعی مقدمہ کا پڑوسی ہے جنہوں نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ پہلے سے منصوبہ بندی کی تھی کہ جب مدعی مقدمہ کے گھر میں کوئی موجود نہ ہوتو موقع پاکر اس کے گھر سے چوری کرینگے وقوعہ کے روز موقع ملتے ہی ملزمان نے دیوار پلانگ کر گھر سے طلائی زیورات چوری کرکے آپس میں بانٹ لئے تھے، ملزمان نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کیا اور ان کی نشاندہی پر لاکھوں روپے مالیت کے مال مسروقہ 12تولے طلائی زیورات برآمد ہوکرملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جن سے اہم انکشافات بھی متوقع ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -