ملتان‘ مختلف علاقوں میں وارداتیں شہریوں کو لاکھوں کا نقصان‘ مقدمات درج
ملتان (وقائع نگار)ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔تفصیل کے مطابق (بقیہ نمبر19صفحہ12پر)
تھانہ الپہ کے علاقے میں چوروں نے عمران کے کنٹرول شیڈ سے 3 لاکھ روپے مالیت کا ٹرانسفارمر چوری کر لیا۔تھانہ قطب پور کے علاقے میں چوروں نے ظفر کی دکان سے 54 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا۔ تھانہ قطب پور ہی کے علاقے میں ڈاکووں نے فیاض سے 22 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون اور نقدی چھین لی۔تھانہ ممتاز ا?باد کے علاقے میں چوروں نے امتیاز کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ کینٹ کے علاقے میں چوروں نے سعید اور دیگر خریداری کے لئے صدر بازار ا?ئے ہوئے 26 افراد کے 5 لاکھ 40 ہزار روپے مالیت کے 27 موبائل فون چوری کر لئے۔تھانہ گلگشت کے علاقے میں چوروں نے شبیرت کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔ تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں چوروں نے محمد مکی کی کار چوری کر لی۔ تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں چوروں نے ناصر کی موٹر سائیکل چوری کر لی تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں نوسر بازوں نے الطاف سے 4 لاکھ 23 ہزار روپے نقدی ہتھیا لی۔متعلقہ پولیس نے تمام وارداتوں کا الگ الگ مقدمہ درج کر لیا ہے۔