باجوڑ،اے این پی کے رہنماء قاتلانہ حملہ میں زخمی
باجوڑ (نمائندہ پاکستان) آج دن کے وقت تقریبان 11 بجے باجوڑ کے تحصیل نواگئی علاقہ دربنڑوں میں عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنماء مولانا گل داد پر اس وقت ریمورٹ کنٹرول سے بم دھماکہ کیا جب وہ اپنے ساتھی ملک قیوم کیساتھ دربنڑوں چیک پوسٹ سے تقریبان 100 میٹر اگے مغرب کی جانب اپنے کھیتوں کی طرف جا رہے تھے دھماکے میں مولانا گل داد خان اور ملک قیوم زخمی ہوئے ہیں دھماکے کے بعد دونوں کو ابتدائی علاج کیلئے نواگئی ہسپتال منتقل کی گئے ڈاکٹروں کی مطابق مولانا گل داد کی ہاتھ اور باقی جسم پر کچھ زخمیں آئی ہیں اور اس کی حالات خطرے سے باہر ہیں, جبکہ قیوم کو بھی مزید علاج کیلئے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیادوسری طرف ذرائع نے بتایا کہ مولانا گل داد خان کو بذریعہ ہیلی کاپٹر سنٹرل ملٹری ہسپتال پشاور منتقل کرنے کی تیاری مکمل کی گئی ہیں, اور کچھ ہی دیر اس کو احتیاطان پشاور منتقل کرینگے واضح رہے مولانا گل داد پر 2008 سے اب تک 15 حملے ہو چکے ہیں اور کئی بار زخمی بھی ہوئے ہیں, آج جس مقام پر اس کو نشانہ بنایا گیا اسی علاقے میں مولانا گل داد کے ایک بیٹے پر باعودی سرنگ کا دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں وہ جان بحق ہوئے تھے جو ایک تعلیم یافتہ شخصیت اور کمپیوٹر میں ماسٹر کیا ہوا تھا.