مہمنداقوام کاانضمام بالجبرکیخلاف گرینڈجرگہ، صوبائی انتخابات سے بائیکاٹ کا فیصلہ

مہمنداقوام کاانضمام بالجبرکیخلاف گرینڈجرگہ، صوبائی انتخابات سے بائیکاٹ کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مہمند (نمائندہ پاکستان) قبائلی ضلع مہمند میں انضمام بالجبر کے خلاف مہمند اقوام کا گرینڈ قبائلی جرگہ۔ جرگے میں تمام اقوام کے مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جرگہ میں متفقہ طور پر قرار داد منظور جس کے مطابق آنے والے صوبائی الیکشن سے مشران کا مکمل بائیکاٹ ہوگی۔ جبکہ پولیس کے بجائے اپنے تنازعات قومی مشران کے ذریعے حل کرینگے۔ اسلام آباد سپریم کورٹ میں فاٹا انضمام کے خلاف عدالتی تاریخ میں تمام مشران شریک ہونگے۔ خلاف ورزی کی صورت میں قومی جرمانہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار قبائلی مشران ملک فیاض خویزئی، ملک نادر منان مہمند، ملک نصرت، ملک عطاء اللہ ترکزئی، ملک شیر افضل صافی، ملک امیر نواز حلیمزئی، ملک عزت خان، ملک بدری زمان اتمان خیل، ملک آیاز خان، ملک ریاست مہمند، ملک نذیر خان، ملک صداقت خان، ملک اعجاز خان، ملک صاحب داد، ملک اورنگزیب، ملک زیارت گل، ملک یونس خان پنڈیالئی، ملک غلام نبی، ملک میر افضل مہمند و دیگر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مشران کے ساتھ جو مذاق شروع کر کھی ہے ان کو بند کرنا چاہئے۔ کیونکہ ہماری مشاورت کے بغیر ہم کسی قسم کے فیصلے کیلئے تیار نہیں ہے۔ اور اگر زبردستی پر مسلط کرنا چاہتے ہیں تو ہم بھر پور مذاحمت کرینگے۔ کیونکہ ہم آئین پاکستان کے تحت اپنا حق مانگتے ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ آئین کے مطابق ہمارے ساتھ مشاورت کر کے قبائل کی بہتر مفاد کی خاطر ترقی لائے۔ کیونکہ ہم بھی ایف سی آر کے قانون میں ترمیم چاہتے ہیں اور ترمیم کے حامی ہے۔ مگر اصلاحات کے بجائے یکدم سو سال کے نظام کو تبدیل کرنا قبائل کی مفاد میں ہر گز نہیں۔ حکومت قبائلی اضلاع کے مسئلے کو پشاور بی آر ٹی کا کیس نہ بنائے۔ انہوں نے متفقہ طور پر قرار داد پاس کیا کہ ہم آنے والے الیکشن سے مکمل طور پر بائیکاٹ کرینگے۔ جبکہ اسلام آباد سپریم کورٹ میں جاری فاٹا انضمام کے خلاف عدلاتی کیس کا بھی بھر پور دفاع کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام قبائلی اضلاع کے مشران کے ساتھ رابطہ کرنے کے بعد ایک منظم تحریک چلائینگے۔ اور آخری دم تک نافذ کردہ انضمام کی مخالفت کرینگے۔ اور جلد ہی مشران کا ایک مشترکہ جرگہ طلب کرینگے جس میں آئندہ کیلئے لائحہ عمل طے کرینگے۔ خلاف ورزی کی صورت میں قومی جرمانہ لیا جائیگا۔