جنہیں احتجاج کرناہے جلداسلام آباد پہنچیں،موسم بڑا اچھا ہے،بابر اعوان

جنہیں احتجاج کرناہے جلداسلام آباد پہنچیں،موسم بڑا اچھا ہے،بابر اعوان

  

لاہور(این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن عدالتوں کی بجائے این آر او کے ذریعے راستہ تلاش کر رہی ہے،جنہوں نے احتجاج کرنا ہے جلدی جلدی اسلام آبادپہنچیں وہاں کا موسم بڑھا اچھا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے مقدمے میں سیشن عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ ملک معاشی طور پر مستحکم ہو گیااورسیاسی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے،وزیراعظم عمرا ن خان ملک کو مشکلات سے باہر نکالنے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے پوچھا جائے تو کہتے ہیں نیب کو جواب نہیں دوں گا، اب مشتاق چینی کا جواب آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کروڑوں روپے کے جیٹ طیاروں، کروزرز اور اربوں روپے کے محلات جو کرپشن سے بنے ہیں ان میں موجود غیرملکی فرنیچر پر بیٹھ کر معاملات طے ہو رہے ہیں، ظہرانے میں وہ ڈشز کھائی گئیں جو غریب نے کبھی خواب میں بھی نہیں دیکھی ہوں گی لیکن باہر آکر مزدور اور غریب کی بات کرتے ہیں۔

بابر اعوان

مزید :

پشاورصفحہ آخر -