وزارت سائنس وٹیکنالوجی کا مرتب کردہ سائنسی ہجری کلینڈر کو چیلنج کردیا گیا

وزارت سائنس وٹیکنالوجی کا مرتب کردہ سائنسی ہجری کلینڈر کو چیلنج کردیا گیا

  

پشاور(نیوزرپورٹر)وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے مرتب کردہ سائنسی ہجری کیلنڈرکوپشاورہائی کورٹ میں چیلنج کردیاگیاہے آئین کے آرٹیکل199کے تحت رٹ پٹیشن شاہداورکزئی نے دائرکی ہے جس میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی نے مذکورہ کیلنڈرکی بنیاد پر 5جون کو عیدالفطرکااعلان کیااوراب12ٗ اگست کو عیدالاضحی کی تاریخ طے کی ہے رٹ میں کہاگیاہے کہ ہرسال عیدالاضحی وقوف عرفات کے اگلے روزمنائی جاتی ہے اورقرآن کی رو سے ایام حج کے تعین کے لئے ذوالحج کاہلال دیکھنالازمی ہے اورذی الحج کاچاندپاکستان میں نہیں دیکھاجاسکتاکیونکہ مناسک حج میں کوئی ایک بھی کام مکہ مکرمہ سے دورافتادہ علاقوں میں نہیں کیاجاسکتا اوروزیرموصوف حج کی عالمی حیثیت سے کامل آگاہی نہیں رکھتے انہوں نے قرآن پڑھے بغیراگلے پانچ برس کے لئے ایام حج کاتعین کردیااوروفاقی وزیرنے صدرمملکت کے روبرواپنے حلف میں کہاتھاکہ وہ پاکستان کے اسلامی نظرئیے کی بقاء کیلئے خصوصی طورپرکوشاں ہوگا اوراس کے آئینی حلف میں سائنس اورٹیکنالوجی کاقطعا کوئی ذکرنہیں رٹ میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وزیرسائنس و ٹیکنالوجی کو سائنسی کیلنڈرکی تشہیرسے فی الفورروک دیا جائے اوروزیراعظم کو ہدایت کی جائے کہ وہ وفاقی وزیرفوادچوہدری کی وزارت سائنس وٹیکنالوجی کوتبدیل کرے اورعدالت قرار دے کہ پاکستان ایام حج کے تعین کاکوئی اختیارنہیں رکھتا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -