آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس

  آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس

  

اسلام آباد (آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری کی پارک لین کیس میں ضمانت قبل از وقت گرفتاری درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کی، عدالت نے سابق صدر کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا۔عدالت نے نیب سے 24جون تک جواب طلب کرلیا دوران سما عت جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ آپ پروڈکشن آرڈر کیوں جاری کروانا چاہتے ہیں۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ضمانت کے فیصلے پر درخواست گزار کا عدالت میں ہونا لازم ہے۔جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر نیب جواب جمع کروائے عدالت معاملے کو دیکھ لے گی کیس کی سماعت 24 جون تک ملتوی کر دی گئی۔

نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -