ڈی ایچ اے لاہورکے تمام دھڑوں کے نمائندوں کا اجلاس آج طلب

ڈی ایچ اے لاہورکے تمام دھڑوں کے نمائندوں کا اجلاس آج طلب

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) وفاقی بجٹ میں ریلیف نہ ملنے اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر بے جا ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے صدر ابوبکر بھٹی نے ڈی ایچ اے کے تمام دھڑوں کے نمائندوں کا اجلاس آج دوپہر 12 بجے ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے دفتر میں طلب کیا ہے جس میں ڈی ایچ اے ایسوسی ایشن کی ٹیم کے علاوہ تمام دھڑوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ آج ہونے والے اجلاس میں وفاقی اور صوبائی بجٹ کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا اور آئندہ کے لائحہ عمل کی منظوری دی جائے گی۔ ڈی ایچ اے کے صدر ابوبکر بھٹی نے ڈی ایچ اے کے تمام معزز گروپوں کے ذمہ داران کو غیر معمولی اجلاس میں شرکت کی درخواست کی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -