ایس این جی پی ایل کی ضلع کرک میں گیس چوروں کیخلاف کارروائی،غیر قانونی نیٹ ورکس،متعدد کنکشنز منقطع
لاہور(خصوصی رپورٹ) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کی ضلع کرک میں گیس چوروں کے خلاف بڑی کارروائی،غیر قانونی کنکشنز اور دو بڑے نیٹ ورکس منقطع کر دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز نے ضلع کرک میں 12انچ کھڑپا۔منجوال گیس پائپ لائن کے علاقوں میں گیس چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کئی غیر قانونی گیس کنکشنزمنقطع کر دئیے گئے۔کارروائی کے دوران بوگارا گاؤں تحصیل تخت نصرتی میں 450فٹ اور 532فٹ کے غیر قانونی نیٹ ورکس منقطع کئے گئے۔اس کے علاوہ مذکورہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے چند افراد کی جانب سے غیر قانونی گیس کنکشنز کا الگ نیٹ ورک استعمال کیا جا رہا تھاجو منقطع کر دیا گیا ہے۔اس نیٹ ورک کے ذریعے غیر قانونی طور پر گیس استعمال کی جا رہی تھی۔
گیس چور