جعلی اکا ونٹس کیس،کراچی سے گرفتار 3 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

  جعلی اکا ونٹس کیس،کراچی سے گرفتار 3 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) جعلی اکاونٹس کیس میں کراچی سے گرفتار 3 ملزمان کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزمان کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔نیب نے جعلی اکاونٹس کیس میں کراچی سے گرفتار 3 ملزمان کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کیا، سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ ملزمان میں ذوالقرنین مجید، خواجہ سلمان اور وحید احمد شامل تھے۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان نے قومی خزانے کو 30 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا، ذوالقرنین مجید نے چمبھڑ شوگر مل کی سبسڈی کے 27.8 ملین خردبرد کئے، خواجہ سلمان نے 2ایگری فارمز کی سبسڈی میں 230 ملین کا خردبرد کیا، ملزم نے نیو داد ایگری فارمز اور سجاول ایگری فارمز کی سبسڈی خردبرد کی، وحید احمد پر ٹنڈو اللہ یار شوگر ملز میں 76.3 ملین کی خردبرد کا الزام ہے۔نیب پراسیکیوٹرنے عدالت سے ملزمان کے 10 روزہ ریمانڈ کی درخواست کی جسے منظور کرلیا، بعد ازاں نیب ٹیم ملزمان کو لے کر روانہ ہو گئی۔
جعلی اکا ونٹس کیس

مزید :

صفحہ آخر -