ابرار احمد مرزاڈی جی حج جدہ مقرر

ابرار احمد مرزاڈی جی حج جدہ مقرر

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈیم ایم جی گریڈ 20کے ابرار احمد مرزاڈائریکٹر جنرل(ڈی جی)جدہ سعودی عرب مقرر، وزیراعظم نے منظوری دے دی۔نوٹیفکیشن جاری۔ ڈی جی کی تعیناتی آئندہ تین سال کے لئے کی گئی ہے۔ ابرار احمد مرزا وزیراعظم ہاؤس میں جوائنٹ سیکرٹری کی حیثیت سے ذمہ داری ادا کررہے تھے ڈی جی حج کے لئے 10سے زائدامیدواران نے تحریرامتحان پاس کیا تھا۔ انٹرویو میں پاس ہونے والوں میں ابرابر احمد مرزاکے نام کی وزیراعظم نے منظوری دی ہے موجودہ ڈی جی ڈاکٹرساجد یوسفائی کی مدت ملازمت25 دسمبر 2018ء کومکمل ہو چکی ہے نئے ڈی جی ڈاکٹر ساجدیوسفائی کی جگہ لیں گے موجودہ ڈی جی حج ڈاکٹر ساجدیوسفانی کرائیں گے۔

ابرار احمد مرزا

مزید :

صفحہ آخر -