فیصل آباد سے حج آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس آج ہوگا

فیصل آباد سے حج آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس آج ہوگا

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)فیصل آباد سے حج آپریشن 2019ء کی تیاریوں کا جائزہ لینے اور لائحہ عمل کی تشکیل کے لیے مختلف شعبہ جات کے سربراہوں کی میٹنگ آج فیصل آباد میں ہو گی،صدارت ڈائریکٹر حج ریحان عباس کھوکھرکریں گے،میزبانی ڈپٹی ڈائریکٹر ذکاء اللہ کریں گے،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سمیت تما م بنکوں کے نمائندے،ائیر لائنز کے نمائندے،سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ،محکمہ صحت،سول ڈیفنس،پولیس کے نمائندے شریک ہوں گے، حج اپریشن 2019ء کے حوالے سے حاجی کیمپ اور دیگر امور زیر بحث آئیں گے۔

اجلاس

مزید :

صفحہ آخر -