توہین آمیز کلمات، وزیر اعظم کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر

   توہین آمیز کلمات، وزیر اعظم کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر

  

 لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت میں وزیر اعظم کی تقریر میں مبینہ طورپرصحابہ کا حوالہ اور توہین آمیز کلمات کے معاملہ پروزیر اعظم عمران خان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی،جس پر ایڈیشنل سیشن جج عمران خورشید نے 22جون تک ایس پی کمپلینٹ سیل سے جواب طلب کرلیاہے۔درخواست گزار شہزاد احمد بریار ایڈووکیٹ نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف دائراندراج مقدمہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان نے اپنی تقریر میں توہین آمیز کلمات بولے،وزیر اعظم عمران خان نے جنگ احد اور جنگ بدر کا حقائق کے برعکس غلط حوالہ دیا،عمران خان نے تقریر میں تاریخ کے حقائق کو بگاڑ کر پیش کیا اور صحابہ کی شان میں گستاخی کی ہے۔

وزیر اعظم کے خلاف

مزید :

صفحہ آخر -