فراڈ میں ملوث ملزمان فاروق نول و اہلیہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

    فراڈ میں ملوث ملزمان فاروق نول و اہلیہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

  

لاہور(کرائم رپورٹر)احتساب عدالت نے چیئرمین نیب اور حساس اداروں کے نام پر فراڈ اور بلیک میل کرنے والے ملزم فاروق نول اور اس کی اہلیہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کر تے ہوئے ملزمان کوریفرنس کی نقول فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔ احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی۔نیب نے موقف اپنایا کہ ملزم فاروق اور اسکی اہلیہ طیبہ لوگوں کو اہم اداروں کے نام پر لوٹتے تھے۔ملزمان سستے بلڈوزر دلانے کے نام پر لوگوں سے پیسے بٹورتے رہے اور دونوں نے سادہ لوح شہریوں سے کروڑوں کا فراڈ کیا۔چیئرمین نیب سمیت متعدد افراد کو بلیک میل کرنے والے میاں بیوی کیخلاف 36افراد گواہی دیں گے۔ملزمہ طیبہ گل نے چیئرمین نیب کو بلیک میل کرنے کے لیے مختلف ویڈیوز بھی لیک کی تھیں۔نیب کی جانب سے طیبہ گل اور اس کے شوہر فاروق نول کیخلاف ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے۔ 

فراڈ میں ملوث

مزید :

صفحہ آخر -