عماد وسیم اب بھی میگاایونٹ کا سیمی فائنل کھیلنے کے لیے پرامید

عماد وسیم اب بھی میگاایونٹ کا سیمی فائنل کھیلنے کے لیے پرامید

  

مانچسٹر(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ ٹیم کے پاس موقع ہے کہ وہ ورلڈ کپ سیمی فائنل میں جگہ بنالے۔مانچسٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ امید کا دامن نہیں چھوڑ سکتے،افریقہ کیخلاف اگر مومینٹم مل گیا اور اگلے چار میچز اچھے مارجن سے جیتے تو ٹیم سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسری ٹیموں کے نتائج تو پاکستانی کھلاڑیوں کے ہاتھ میں نہیں لیکن اپنی کارکردگی پر اپنا ہی کنٹرول ہے اور اگر اچھی کارکردگی دکھا کر، بڑے مارجن سے میچز جیتے تو سیمی فائنل تک جگہ بنائی جاسکتی ہے۔یاد رہے کہ قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 3 پوائنٹس کے ساتھ 9ویں نمبر پر موجود ہے، پاکستان اگر اپنے اگلے چاروں میچز جیتے تو اس کے 11 پوائنٹس ہوں گے۔نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور بنگلادیش آگے آنے والے میچز نہ جیتیں اور ویسٹ انڈیز بھی کم از کم دو میچز ہار جائے تو پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے، ورنہ قومی ٹیم کی وطن واپسی ہوگی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -