قوال حمزہ اکرم اور ہمنوا کا جدید صوفی ساؤنڈ ٹریک متعارف
لاہور (فلم رپورٹر) قوالی کے شعبے میں نمایامقام رکھنے والے معروف قوال حمزہ اکرم نے اپنے بھائیوں تیمور اکرم اور عبدالاکرم کے ہمراہ جدید صوفی گانا ”کیسا عشق“متعارف کرادیا ہے، قوالی کے اس جدید میوزک کی ویڈیو نیویارک میں شوٹ کی گئی ہے،جبکہ ویڈیو میں تینوں قوال برادرز کے ہمراہ امریکن ماڈل ”وائٹنی گرینڈل“کو نئے انداز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، ”کیسا عشق“ قوالی کے انداز میں ایک جدید ساؤنڈ ٹریک ہے جسے گانے کے طورپر پیش کیا گیا ہے، کیسا عشق ایک خالصتاً ایک محبت کا گیت ہے، جس میں عشق کی طاقت کو مرکوز نظر رکھ کر شاعری کی گئی ہے، گانے کی شاعری میں انسان کی ذات، تخلیق اور ثقافت کے عنصر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
اس گانے کی شاعری توقیر بھنڈار نے ترتیب دی ہے، جبکہ فلمی میوزک ڈی جے علی مصطفی نے ترتیب دیا ہے۔