عید پر پنجابی فلموں کی کامیابی

عید پر پنجابی فلموں کی کامیابی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)عید الفطر پر نمائش کی جانے والی دو پنجابی فلموں کی کامیابی کے بعد نئی فلمیں بنانے کے حوالے سے سوچ بچار شروع کر دی گئی۔ عید الفطر پر اداکار حیدر سلطان اور معمررانا کی دو پنجابی فلمیں شریکے دی اگ“ اور ”پیشی گجراں دی“ پیش کی گئیں جن کو فلم بینوں کی جانب سے پذیرائی ملی ہے۔ ذرائع کے مطابق کامیابی کے رجحان کو دیکھتے ہوئے کچھ پروڈیوسرزکی جانب سے نئی فلمیں بنانے کے حوالے سے مشاورت کا آغاز کردیا گیا ہے اور آنے والے دنوں میں اس حوالے سے حتمی معاملات سامنے آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق فلم انڈسٹری کے لیجنڈ سلطان راہی مرحوم کے صاحبزادے حیدر سلطان پنجابی فلموں کی بحالی کیلئے بھرپور کاوشیں کر رہے ہیں اور اس کے لئے انہوں نے مختلف شخصیات سے ملاقاتیں بھی شرو ع کر رکھی ہیں۔

مزید :

کلچر -