فلم ”رانگ نمبر ٹو“ کیلئے پہلے سے زیادہ محنت کرنا پڑی،یاسر نواز

فلم ”رانگ نمبر ٹو“ کیلئے پہلے سے زیادہ محنت کرنا پڑی،یاسر نواز

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکار و ہدایتکار یاسر نواز نے کہا ہے کہ جب کوئی فلم کامیاب ہوتی ہے تو ہی اس کا پارٹ ٹو بنتا ہے اوراسی طرح ”رانگ نمبر ٹو“ کیلئے پہلے سے زیادہ محنت کرنا پڑی لیکن ابتدائی دنوں میں ہی فلم بینوں کی پذیرائی سے حوصلہ ملا ہے جس سے مستقبل میں مزید بہتر کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے خود بھی اس فلم میں اداکاری کی ہے اور یہ میرے پرستار ہی بتائیں گے کہ میں ان کی امیدوں پر پورا اترا ہوں کہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کامیاب پراجیکٹ کا پارٹ ٹو بنانا زیادہ مشکل کام ہوتا ہے، ’’رانگ نمبر ٹو“ کی کہانی پارٹ ون سے بالکل الگ ہے جسے فلم بینوں کی جانب سے زیادہ پذیرائی ملی ہے۔ یاسر نواز نے کہا کہ سمیع خان میں ایک اداکار ہی نہیں بلکہ ایک ڈانسر بھی چھپا ہوا ہے اور یہ راز فلم کی شوٹنگ کے دوران کھلا۔

انہوں نے کہا کہ فلم کیلئے بھرپور محنت کی ہے اور تمام اداکاروں نے ٹیم ورک کے طو رپر کام کیا۔

مزید :

کلچر -