”کم ظرف“فیم رباب ہاشم ”میرے محسن“کے مرکزی کردار میں
لاہور(فلم رپورٹر) بڑھتی ہوئی ریٹنگ کے ساتھ ختم ہوتے بلاک بسٹر ڈرامہ”کم ظرف“میں مرکزی کردار اداکرنے والی رباب ہاشم ایک بار پھر سیونتھ اسکائی پروڈکشنز کی پیش کردہ ”میرے محسن“میں مرکزی کردار میں دکھائی دیں گی، ڈرامہ سیریل نجی ٹی وی سے نشر کی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ”میرے محسن“میں تیسراموقع ہے کہ جب رباب ہاشم، علی فیضان کی ہدایت میں کام کررہی ہیں، وہ اس سے قبل علی فیضان کی ڈائریکشن میں ”عشقا وے“،اور ”پیامن بھائے“میں کام کرچکی ہیں، ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں سید جبران، صبا حمید، جنان حسین اور مریم نفیس شامل ہیں۔کم ظرف کے حوالے سے 2019ایک بڑا بہترین سال ثابت ہوا ہے۔
، اس ڈرامے کی وجہ سے ہرکسی سے بہت پیار اور ستائش ملی ہے، اور میں پرجوش ہوں کہ ایک بار پھر ٹیلی ویژن اسکرین پر "میرے محسن "میں مکمل مختلف کردارمیں نظر آونگی، اس بات کااظہار رباب ہاشم نے ڈرامے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے میں ان کے کردار کی خاصیت یہ ہے کہ جیسے جیسے ڈرامے کی کہانی بڑھتی جائے گی ان کے کردار میں تبدیلی رونما ہوتی دکھائی دے گی، ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح وہ اپنی زندگی میں آنے والی مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کرتی ہے۔