اسد جبل کی سیریل ”ملال یار‘‘ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

اسد جبل کی سیریل ”ملال یار‘‘ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل
 اسد جبل کی سیریل ”ملال یار‘‘ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر اسد جبل کی نئی ڈرامہ سیریل ”ملال یار‘‘تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہی ہے اور ان دنوں اس کی ا?وٹ ڈور ریکارڈنگ جاری ہے جس میں جہانزیب گورچانی اور مریم نورشیخ سمیت دیگرفنکارحصہ لے رہے ہیں۔مومل پروڈکشن کی اس سیریل کی کاسٹ میں جہانزیب گورچانی، سہیل سمیر،سیمی پاشا، نتاشا علی،عزیقہ ڈینئل اور مریم نور شیخ سمیت بہت سے دیگر فنکار شامل ہیں۔اس سیریل میں اندرون سندھ سے وابستہ ایک اہم سماجی مسئلے کو موضوع بنایا گیا ہے۔۔اس بارے میں مریم نور شیخ نے بتایا کہ نہ صرف اس سیریل کی کہانی بلکہ میرا کردار بھی بہترین ہے جس میں پرفارمنس کا بہت مارجن ہے۔مریم نور شیخ نے مزید بتایا کہ میں پہلی بار اسد جبل کے ساتھ کام کررہی ہوں اور میرا یہ تجربہ زبردست رہا ہے۔
کیونکہ ان کا کام واقعی منفرد ہے۔

مزید :

کلچر -