مسلم ممالک میں ہونیوالے مظالم قابل مذمت ہیں،مایا سونو خان

مسلم ممالک میں ہونیوالے مظالم قابل مذمت ہیں،مایا سونو خان
 مسلم ممالک میں ہونیوالے مظالم قابل مذمت ہیں،مایا سونو خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)سینئراداکارہ و ماڈل مایا سونو خان نے کہا ہے کہ کشمیر،فلسطین اورسوڈان میں ہونے والے مظالم کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ کشمیر اور فلسطین کے بعد سوڈان میں فوج کے مظالم پر عالمی میڈیا کی خاموشی افسوسناک ہے سوڈان میں فوجی مظالم کو نظرانداز کرنے پر عالمی میڈیا پر برس پڑیں اور کہا سوڈان میں جو کچھ ہورہا ہے اس پر میرا دل ٹوٹ سا گیا ہے افسوس ہے اس معاملے میں عالمی میڈیا غافل کیوں ہے۔انہوں نے سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے عوام پر کئے جانے والے تشدد اور ہلاکتوں پر خاموشی اختیار کرنے پر بین الاقوامی میڈیا پر شدید اظہار برہمی کیا ہے۔ عوام اور فوج کے درمیان ہونے والے تصادم میں اب تک کئی سوڈانی بچے مارے جا چکے ہیں جب کہ کچھ بچے قید ہیں اور بہت سے بچوں کا جنسی طور پر استحصال کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا پر اس واقعے کی کوریج اتنی کم کیوں کی جارہی ہے؟ سوڈان میں جو کچھ بھی ہورہا ہے اس سے متعلق پڑھ کر میرا دل ٹوٹ سا گیا ہے جب کہ افسوس ہے اس معاملے میں عالمی میڈیا غافل کیوں ہے۔

7

مزید :

کلچر -