کینسر میں مبتلاسنگرکامران کامی حکومتی امداد کے منتظر

کینسر میں مبتلاسنگرکامران کامی حکومتی امداد کے منتظر

  

لاہور(فلم رپورٹر) جناح ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا معروف سنگر کامران کامی وزارت ثقافت حکومت پنجاب اور حکومت پاکستان کے تعاون کا منتظر ہے انہیں کینسر جیسے مرض نے اپنے آ ہنی پنجوں میں جکڑ رکھا ہے۔فلم ڈائریکٹر ساجد علی ساجد،اداکارہ روز بٹ، سنگرمناحل فریدی،سنگر حنا ملک، سنگرہماچوہدری، شاعرزکیر بھٹی،انٹر نیشنل پروموٹرکامران حیات، شاعر اسحاق ڈار، اداکارعلی چوہدری، حمیرانازسنگرامیر احمد اورجنرل سیکرٹری المراد پروڈکشن و رائٹر ڈاکٹربی اے خرم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ رب کائنات سے دعاگو ہیں کہ انہیں شفا ئے کلی نصیب ہو ا کامران کامی جیسے مخلص اور باوقار صلاحیتوں کے مالک کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ شوبز سے منسلک افراد کو بھی چاہئے کہ ان کی ہر ممکن مدد کی جائے نشیب وفراز زندگی کے حصے ہوا کرتے ہیں اگرآج وہ ہماری مدد کے منتظر ہیں توہو سکتا ہے۔

کل ہم بھی کسی مخیر کی طرف دیکھ رہے ہوں اللہ برے وقت سے سب کو محفوظ رکھے۔

مزید :

کلچر -