موسیقار واجد علی نوشاد کی 11 ویں برسی آج منائی جائے گی

موسیقار واجد علی نوشاد کی 11 ویں برسی آج منائی جائے گی

  

لاہور (فلم رپورٹر) موسیقار واجد علی نوشاد کی 11ویں برسی آج منائی جائے گی۔واجد علی نوشاد 1953ء میں بھارت کے شہر ممبئی میں معروف موسیقار نوشاد کے گھر پیدا ہوئے۔1964ء میں ان کا خاندان ممبئی سے پاکستان منتقل ہو گیا۔ واجد علی نوشاد نے گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن مکمل کی۔ انہوں نے 50 سے زائد فلموں کے لئے موسیقی ترتیب دی ان کی ترتیب دی گئی دھنیں آج بھی مقبول ہیں۔وہ 18جون 2008ء کو جان فانی سے کوچ کر گئے۔

مزید :

کلچر -