سونم شرما کا لاہور شفٹ ہونے کا فیصلہ

سونم شرما کا لاہور شفٹ ہونے کا فیصلہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)سونم شرما کا کراچی سے لاہور شفٹ ہونے کا فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والی ماڈل و اداکارہ سونم شرما نے کراچی سے لاہور شفٹ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے وہ لاہور میں شوبز سرگرمیوں کے علاوہ ویب سیریز سمائل وید سٹارز میں میزبانی کے فرائض انجام دے گی سونم شرما نے بتایا کہ لاہور شوبز انڈسٹری کا گڈھ ہے اور مجھے لاہور سے بہت سے پرجیکٹ میں کام کی آفرز بھی ہے اس لئے لاہور شفٹ ہونے کا فیصلہ کیا ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ لاہور شفٹ ہوتے ہی ویب سیریز سمائل وید سٹارز پر کام جلدی شروع کر دونگی،ویب سیریز سمائل وید سٹارز میں پاکستان کے نامور اداکاروں کے ساتھ ساتھ نئے فنکار بھی اس پروگرام کا حصہ بنے گئے۔

مزید :

کلچر -