موسیقی کی دنیا میں بڑے نام پاکستان کے پاس ہیں،مون پرویز

موسیقی کی دنیا میں بڑے نام پاکستان کے پاس ہیں،مون پرویز
 موسیقی کی دنیا میں بڑے نام پاکستان کے پاس ہیں،مون پرویز

  

لاہور (فلم رپورٹر)گلوکارہ مون پرویزنے کہا ہے کہ موسیقی کی دنیا میں جتنے بڑے نام پاکستان کے پاس ہیں اس کے مقابلے میں بھارت میں چند ایک نام ہیں جن کو انگلیوں پر گنا جا چکا ہے۔ گلوکارہ مون پرویزنے کہا ہے کہ محنت اورلگن کے جذبے سے سرشار ہوکر جب شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تو پھر کامیابیوں نے میرے قدم چومے شوبزکی چمکتی دمکتی دنیا بڑی ہی عجیب ہے، عام طورپر یہاں سب کچھ اچھا اور خوابوں کی طرح دکھائی دیتا ہے، لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ ہمارے ملک کے فنکار بہترین اداکاری کرکے ہمیں خوب انٹرٹین کرتے ہیں۔پٹیالہ اور دیگر کلاسیکل گھرانوں کے ساتھ ملکہ ترنم نور جہاں،استاد نصرت فتح علی خاں،استاد امانت علی خاں،ریشماں،مہدی حسن،شوکت علی، غلام علی اور عالم لوہار جیسے لیجنڈ گلوکاروں نے پوری دنیا میں گائیکی سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

ور انہوں نے فن موسیقی کی جو خدمت کی ہے اسے کسی بھی طور پر فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

مزید :

کلچر -