ہمارا مصور تصویروں کے ذریعے سماج کی خدمت کا آرزو مند ہے،اطہر علی خان

ہمارا مصور تصویروں کے ذریعے سماج کی خدمت کا آرزو مند ہے،اطہر علی خان
ہمارا مصور تصویروں کے ذریعے سماج کی خدمت کا آرزو مند ہے،اطہر علی خان

  

لاہور(فلم رپورٹر)ہمارا مصور تصویروں کے ذریعے سماج کی خدمت کا آرزو مند ہے،مصوری کی نئی جہتوں میں آنے والی مثبت تبدیلیاں خوش آئند ہیں،ورکشاپ کا مقصد جہاں نوجوان مصوروں کو نئے رجحانات سے متعارف کروانا ہیں وہاں مصور ی کی اقدار کی پرورش کرنا بھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل اطہر علی خان نے الحمرا کے زیر اہتما م پانچ روزہ ورکشاپ کے حوالے سے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ورکشاپ نوجوان مصوروں کے تخلیقی سفر کا خوبصورت آغاز ثابت ہوگی، ورکشاپ میں نئے آرٹسٹوں کو عصر حاضرکے چیلنجزسے روشناس کروایا جائے گا۔ورکشاپ کی افتتاح تقریب میں نامور آرٹسٹ ڈاکٹر راحت نوید مسعود نے خصوصی شرکت کی اور کہا کہ و رکشاپ کا انعقاد الحمرا کا احسن اقدام ہے۔،یہ ورکشاپ نوجوان مصوروں کی سوچ پر مثبت اثرات مرتب کرئے گی،نوجوان شہرہ آفاق اساتذہ کی تکنیک اور تجربہ سے مستفید ہو سکیں گے۔ورکشاپ میں 25نوجوان آرٹسٹ شرکت کر رہے ہیں۔ورکشاپ 21جون تک جاری رہے گی۔ ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی کہا کہ الحمرا کے اقدامات کی بدولت ملک میں ادب و ثقافت کی ترویج کے لئے فضاء ساز گار ہو گئی ہے،اس ورکشاپ میں ایسے مستند اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو فائن آرٹ کے ہر پہلو، ہر جز اور ہر زاویے کو بڑی عمدگی سے بیان کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ مصور ی میں ہر روز سے نئی جدت آ رہی ہے جن سے نوجوانوں کی مہارت کو ہم آہنگ کرنا لاہور آرٹس کونسل کی ذمہ داری ہے جس کا بھرمظاہر ہ الحمرا کے پلیٹ فارم مختلف پروگرامز کے انعقاد کی صورت کیا جا رہا ہے۔ورکشاپ میں شرکت کرنے والے نوجوانوں نے ورکشاپ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔

مزید :

کلچر -