انٹر بینک میں ڈالر 157روپے کا ہو گیا، سٹاک مارکیٹ بھی مندی کا شکار، سرمایہ کاروں کے 77ارب 80کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے 

انٹر بینک میں ڈالر 157روپے کا ہو گیا، سٹاک مارکیٹ بھی مندی کا شکار، سرمایہ ...

  

کراچی (این این آئی)انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سوموارکوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں ایک روپے اور قیمت فروخت میں 50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.00روپے سے بڑھ کر157.00روپے اورقیمت فروخت156.80روپے سے بڑھ کر157.30روپے کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 50پیسے کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.00روپے سے گھٹ کر155.50روپے اورقیمت فروخت157.00روپے سے گھٹ کر156.50روپے ہوگئی۔دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزاتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای100 انڈیکس35200کی نفسیاتی حد سے گرگیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 77ارب80کروڑروپے ڈوب گئے۔کاروبار کے آغازپرکے ایس ای 100 انڈیکس 35624پوائنٹس کی بلندسطح پر گیاتاہم ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کے سبب مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی،جس کے نتیجے میں مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس404.13 پوائنٹس کمی سے35168.82 پوائنٹس پر بندہوا۔ مجموعی طور پر347کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے89کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،236کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ22کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

ڈالر/سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ اول -