پیپلزپارٹی کا فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرانے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کا فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرانے کا فیصلہ

  

کراچی(این این آئی)پیپلزپارٹی نے نیب کے ہاتھوں گرفتار آصف زرداری کی بہن اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرانے کا فیصلہ کیاہے،فریال تالپور کو جیل میں قید کیے جانے کے خدشے کے پیش نظر پروڈکشن آرڈرنہیں جاری کرائے گئے۔آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کروانے کے لئے شورشرابہ کرنے والوں نے فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر پر خاموشی اختیار کر لی، پیپلزپارٹی نے فریال تالپور کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرانے کا فیصلہ کیاہے۔سپیکر سندھ اسمبلی کو اہم شخصیت کے پیغام کے بعد فریال تالپور کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے روکاگیا، رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نیب کی خصوصی احکامات پراسلام آباد میں اپنے گھرمیں ہی قید ہیں۔اگران کے پروڈکشن آرڈر جاری کرکے سندھ اسمبلی لایا جاتاہے تو خدشہ ہے اجلاس کے اختتام پر انہیں جیل میں رکھاجائیگا، فریال تالپور کو جیل بھیجنے سے بچانے کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کئے گئے۔

فریال تالپور

مزید :

صفحہ اول -