سابق وزیر اعظم کی طبی حالت درست، میڈیکل افسر

سابق وزیر اعظم کی طبی حالت درست، میڈیکل افسر

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست پر سپرنٹنڈ نٹ کوٹ لکھپت جیل اور میڈیکل افسر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا، میڈیکل افسر نے کہا ہے موجودہ علاج کے دوران نواز شریف کی طبی حالت درست ہے، انہیں ای سی جی کرانے کو کہا گیا لیکن انہوں نے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوا ز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت 19جون کو ہو نی ہے اس سے قبل میڈیکل آفیسر اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل نے اپنے اپنے جواب ہائیکورٹ میں جمع کرادیے۔نیب بھی 12صفحات پر مشتمل تحریری جواب پہلے ہی داخل کرا چکا ہے۔میڈیکل افسر نے اپنے جواب میں مزید کہا کہ نواز شریف کو دل کے دورے اور شوگر کا ٹیسٹ کرانا تجویز کیا گیا ہے،میڈیکل افسر کی جانب سے جواب کیساتھ نواز شریف کی روزانہ کی بلڈ اور شوگر رپورٹ منسلک کی گئی ہے جبکہ انہیں دی جانیوالی روزانہ کی ادویات کی فہرست بھی شامل ہے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل نے اپنے جواب میں عدالت سے استدعا کی کہ نوازشریف کی درخواست ہدایات کیساتھ نمٹائی جائے۔

نواز سزا معطلی

مزید :

صفحہ اول -