مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی جاری، مزید 2نوجوان شہید، 7گرفتار

مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی جاری، مزید 2نوجوان شہید، 7گرفتار

  

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران پیر کو ضلع اسلام آباد میں دو اورکشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے بڈورہ اچھہ بل میں تلاشی اور محاصرے کی پر تشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔قابض انتظامیہ نے ضلع اسلام آباد میں موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی جبکہ اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی فوج کا میجر ہلاک جبکہ ایک افسر سمیت دو اہلکار زخمی ہوگئے، ہلاک میجر کی شناخت راہو ل ورما کے طورپر ہوئی جبکہ زخمی فوجی افسر اوردیگر اہلکاروں کو قریبی فوجی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔بھارتی فوجیوں نے پلوامہ، کولگام، شوپیاں اور با نڈی پورہ کے اضلاع میں بھی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں شروع کیں۔ضلع کولگام کے علاقے کیموہ میں لوگ بھارتی فوج کی کارر و ائی کیخلاف احتجاج کیلئے سڑکوں پرنکل آئے۔ فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور پیلٹ گنز سمیت طاقت کا وحشیا نہ استعمال کیا۔ادھر بھارتی فوجیوں نے پیر کو ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں گھروں پرچھاپوں کے دوران سات نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔جموں و کشمیر امت اسلامی نے پیر کوسرینگر میں جاری ایک بیان میں معروف اسلامی سکالر قاضی نثار احمد کے 25ویں یوم شہادت کے سلسلے میں سا ت روزہ پروگرام کا اعلان کیا جبکہ بدھ کو اسلام آباد میں مکمل ہڑتال کی اپیل کی،آج منگل کو مزار شہداء اسلام آباد میں فاتحہ خوانی کی جا ئیگی۔ دریں اثناء ضلع پونچھ میں پیر کو مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے میں سولہ مسافر زخمی ہو گئے جنہیں علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال پونچھ منتقل کردیاگیا۔

کشمیر ی شہید

مزید :

علاقائی -