پاکستان اور ایران کو مل کرعلاقائی ترقی کی راہ میں حائل عناصر کا خاتمہ کرنا ہوگا: وزیر داخلہ

پاکستان اور ایران کو مل کرعلاقائی ترقی کی راہ میں حائل عناصر کا خاتمہ کرنا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ اعجازاحمد شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے عوام کا آپس میں تعاون اور بھائی چارہ قابل رشک ہے،کوشش ہے اقتصادی و معاشی امور میں باہمی یکجہتی کے ساتھ کام کیا جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ اعجازاحمد شاہ سے ڈپٹی وزیرداخلہ ایران ذوالفقاری نے ملاقات کی اس موقع پر ایرانی سفیر بھی موجود تھے۔ملاقات میں باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے سرحدی امور سے لے کر معاشی امور میں دونوں اطراف سے مکمل تعاون پر اتفاق کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ اعجازاحمد شاہ نے کہا کہ ہمارے لوگوں کا آپس میں تعاون اور بھائی چارہ قابل رشک ہے،کوشش یہی ہے کہ اقتصادی و معاشی امور میں باہمی یکجہتی کے ساتھ کام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی اور معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والے عناصر کو ختم کرنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ایرانی ڈپٹی وزیر داخلہ نے پاکستان کی طرف سے مثبت رویئے اور برادرانہ تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیرونی مداخلت سے ہٹ کر اپنے مشترکہ ترقیاتی کاموں پر پاکستان کے ساتھ مل کر محنت سے کام کر یں گے۔
وزیر داخلہ

مزید :

علاقائی -