پولیو قطروں کے حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا، بابر بن عطا
اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے کہا ہے کہ پولیو کے کیسز میں اضافے کی بڑی وجہ انکاری والدین ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر بن عطا نے کہا کہ ہم پوری کوشش کررہے ہیں کہ پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین بھی اپنے بچوں کو یہ قطرے پلوائیں۔بابر بن عطا کے مطابق پولیو قطروں کے حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بنوں میں کیسز کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ وزیرستان سے لوگوں کا آنا جانا ہے، پولیو پر قابو پانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کررہے ہیں۔
بابر بن عطا