اپوزیشن قیادت کو ناجائز مقدمات میں گھسیٹنا قابل مذمت،شیخ مظہر شفیع

اپوزیشن قیادت کو ناجائز مقدمات میں گھسیٹنا قابل مذمت،شیخ مظہر شفیع

  

لاہور (پ ر) ورلڈ اسلامک آرگنائزیشن کے چیئرمین شیخ مظہر شفیع کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین نے نیب اور تحریک انصاف کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا اپوزیشن جماعتوں کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور انکو ناجائز مقدمات میں گھسیٹا جا رہا ہے۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف، اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری، فر یا ل تالپور ممبر صوبائی اسمبلی سندھ کو ناجائز مقدمات میں پھنسایا گیا ہے۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو بھی بلاجواز پابند سلاسل کر دیا گیا ہے، ان کو گرفتار کرنے کی وجہ عوام کی توجہ مہنگائی اور بیروزگاری جیسے مسائل سے ہٹانا ہے، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں جبکہ علیم خان کو ضمانت پر رہا کرکے سیاسی طور پر نوازا گیا ہے اور علیمہ باجی کو ایف بی آر نے اونے پونے جرمانہ کرکے بری کر دیا ہے جو انصاف کا دوہرا معیار ہے۔

شیخ مظہر شفیع

مزید :

علاقائی -