سی پیک سکیورٹی کیلئے کام جاری رکھیں گے: جنرل باجوہ، آرمی چیف سے چینی ہم منصب آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقاتیں 

سی پیک سکیورٹی کیلئے کام جاری رکھیں گے: جنرل باجوہ، آرمی چیف سے چینی ہم منصب ...

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل ہان وئیگو اور آسٹریلوی ہائی کمشنر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، چینی کمانڈر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چینی لبریشن آرمی کے کمانڈر سے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے آرمی چیف سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک چین تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، چینی جنرل نے دہشت گردی کیخلاف جنگ اور علاقائی امن و سلامتی کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا،جنرل ہان وئیگو نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے،جی ایچ کیو میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا آرمی چیف نے پاک چین اقتصادی راہداری کی سکیورٹی کیلئے غیر متزلزل حمایت کا عزم دہراتے ہوئے کہاکہ  پاکستان سی پیک سیکیورٹی کیلئے کام جاری رکھے گا۔دوسری طرف آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے الوداعی ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے آسٹریلوی ہائی کمشنر کا پاکستان میں خدمات پر شکریہ ادا کیا۔آرمی چیف نے دونوں ملکوں کے تعلقات کی بہتری میں ایڈمسن کے کردار کو سراہا۔سبکدوش ہونے والی ہائی کمشنر نے علاقائی امن واستحکام میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ 

آرمی چیف ملاقات 

مزید :

صفحہ اول -