انتخابات میں عوام کے مسترد کرد ہ عناصر کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں: عثما ن بزدار

انتخابات میں عوام کے مسترد کرد ہ عناصر کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں: عثما ن ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عا م انتخابات میں عوام کی جانب سے رد کئے جانے والے عناصر کا کوئی مستقبل نہیں،اپوزیشن کے پاس قوم کی خدمت کا کوئی ایجنڈا نہیں اور وہ محض تنقید برائے تنقید کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔ ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سابق حکمرانوں کے دور میں کرپشن اپنے عروج پر رہی اور حکومتی خزانے کو بے دردی سے غلط منصوبوں پر ضائع کیا گیا۔ سابق حکمرانوں نے ملک و قوم کی بجائے صرف اپنا مفاد مقدم رکھا۔انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں کرپشن کی گنجائش ہے نہ کرپٹ عناصر کی،سابق حکمران آج وہی کاٹ رہے ہیں جو انہوں نے بویا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی پر عیش کرنے والے رہنما نہیں ہوسکتے، بیرونی قرضوں کا دیانتداری کے ساتھ درست استعمال یقینی بنایا جاتا تو آج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور عوام کی خوشحالی اور صوبے کی ترقی کیلئے مثالی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان او ران کی ٹیم نے معیشت کو درست کرنے کیلئے ٹھوس اقداما ت کئے ہیں،جن کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور فلاح عامہ کے انقلابی پروگرام پر عملدرآمد کرتے ہوئے اہداف حاصل کریں گے۔ 

عثمان بزدار

مزید :

صفحہ اول -