اپوزیشن بجٹ نامنظور کر چکی، زور زبردستی پاس کیا گیاتو میزانیہ عوام قبول نہیں کرینگے

اپوزیشن بجٹ نامنظور کر چکی، زور زبردستی پاس کیا گیاتو میزانیہ عوام قبول ...

  

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نوید قمر نے کہا ہے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دیکر اس کو نہ صرف مسترد کیا ہے بلکہ یہ بھی اعلان کیا ہے وہ اس کو پاس نہیں ہونے دیں گے، ہم اسمبلی کے اندر اس کی بھرپور مخالفت کریں گے اور اس کو کسی بھی قیمت پر پاس نہیں ہونے دیں گے اس ایشو پر ساری اپوزیشن ایک پیج پر ہے اگر پھر بھی حکومت زبردستی یا پھر اپوزیشن کی غیر موجودگی میں اس کو پاس کرلے گی تو پھر ایسا بجٹ یکطرفہ حکومتی اور آئی ایم ایف کا تیار کردہ بجٹ ہوگا جس کو قوم قبول نہیں کرے گی۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا بلاول بھٹو اور مریم نواز کی ملاقات میں بھی اسی بات پر اتفاق ہوا ہے کہ ہم حکومت کو ایسا بجٹ پاس نہیں کرنے دیں گے جس کے پاس ہونے سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہو،ابھی بجٹ پاس نہیں ہوا تو ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان آچکا ہے اگر یہ پاس ہو گیا تو پھر عام آدمی کا کیا بنے گا،اسلئے حکومت کی بہتری اسی میں ہے وہ اس بجٹ کو واپس لے اوراپوزیشن کی تجاویز شامل کرکے بجٹ پاس کروائے۔

نوید قمر

مزید :

صفحہ اول -